۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
الحشد الشعبی اربعین

حوزہ/ عراقی تنظیم الحشد الشعبی نے اربعین حسینی (ع) کو منعقد کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لئے تیاریوں کے لئے خصوصی منصوبہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی الحشد الشعبی تنظیم کی 26 ویں بریگیڈ نے ڈرونز کے ذریعے اربعین حسینی (ع) کی تقریب کی تیاری کے لئے اپنے ابتدائی منصوبے کا اعلان کیا اور 5 ہزار ریزرو افواج کی تیاری کا اعلان کیا،مذکورہ بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا  ہے اس نے اربعین حسینی (ع) کی تقریب کی تیاری کے لئے ایک ابتدائی منصوبہ تیار کیا ہے جس میں خدمات، سلامتی، طبی اور صحت اور دیگر امور شامل ہیں، بیان میں کہا گیا ہےکہ بریگیڈ کمانڈ نے کورونا وبا کے بعد اس ملک کے غیر معمولی حالات کا جائزہ لیا ہے اور اس نے پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال ایک مختلف منصوبہ پیش کیا ہے جس میں 5000 محافظوں کو طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ شہر کربلا  کےشمالی ، مشرقی اور جنوبی داخلے کے راستوں کو محفوظ بنائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الحشد الشعبی تنظیم کی 26 ویں بریگیڈ سکیورٹی کے معاملے میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پوری طرح تیار ہے،انھوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے ڈرونز ہیں جو کربلا کا احاطہ کرسکتے ہیں ،انھیں پہلی بار استعمال میں لایا جارہا ہے جو اور حسینی (ع) زائرین اور کاروں وغیرہ کی نقل و حرکت کی سکیورٹی کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔

بیان کے آخر میں، بتایا گیا ہے کہ اس سال کا پروگرام پچھلے سالوں سے مختلف ہے اور اس بریگیڈ نے ، اس پروگرام کو انجام دینے کے لئے ضروری تجربہ رکھتے ہوئے تمام عزیز زائرین سے کہا ہے کہ وہ صحت سے متعلق قواعد اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .